فنکار کا کام سیاست کرنا نہیں انٹرٹین کرنا ہے ریشم

کچھ لوگوں نے سستی شہرت کی خاطر خبروں میں رہنے کیلیے سیاسی جماعتوں سے وابستگی کرلی، ریشم


Showbiz Reporter April 14, 2013
کچھ لوگوں نے سستی شہرت کی خاطر خبروں میں رہنے کیلیے سیاسی جماعتوں سے وابستگی کرلی، ریشم فوٹو: فائل

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ایک فنکارکا کام سیاست کرنا نہیں بلکہ اپنے فن سے لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے شوبز کے ساتھ کچھ ایسے لوگ وابستہ ہوچکے ہیں جوسستی شہرت حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کرنے کوتیاررہتے ہیں مگران کی حرکتوں کی وجہ سے شوبزانڈسٹری بدنام ہوتی ہے۔

ان خیالات کااظہارریشم نے گزشتہ روز'' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی دنگل کی تیاریاں عروج پرہیں اورعام انتخابات کیلیے تمام سیاسی جماعتیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں لیکن شوبز سے وابستہ کچھ لوگوں نے سستی شہرت کی خاطر انتخابات کے نام پرخبروں میں رہنے کیلیے جماعتوںسے وابستگی کرلی ہے حالانکہ دیکھا جائے توان لوگوں کے پاس کرنے کیلیے کوئی کام نہیں ہے۔ نا توکوئی فلمساز یا ہدایتکارانہیں اپنی فلموں میں سائن کررہا ہے اورنہ ہی کوئی ٹی وی سیریل یا پروگرام ان کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں