ووٹ کے درست استعمال سے تبدیلی آئیگی ماریہ واسطی

کام کررہی ہوں لیکن ووٹ ڈالنے کیلیے خاص طور پر لاہور آؤں گی، اداکارہ


Showbiz Reporter April 14, 2013
کام کررہی ہوں لیکن ووٹ ڈالنے کیلیے خاص طور پر لاہور آؤں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے پاکستان میں تبدیلی اس وقت تک ممکن نہیں ہوگی جب تک عوام اپنے ووٹ کا درست استعمال نہیں کرے گی۔

ایک طرف تو ہماری عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو دوبارہ منتخب کرکے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا دیتی ہے اور دوسری جانب انتخابات کے روزووٹ کا حق اداکرنے کیلیے بھی نہیں جاتے جس کی وجہ سے حالات جوں کے توں ہیں۔



ان خیالات کا اظہار ماریہ واسطی نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ میں کراچی میں کام کررہی ہوں لیکن اپنا ووٹ ڈالنے کیلیے میں خاص طورپرلاہور آؤں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔