پرویز مشرف کی وطن واپسی سے کرپٹ سیاستدان پریشان ہیں
اوچھے ہتھکنڈوں سے پرویزمشرف کی شہرت کونقصان نہیں پہنچایا جاسکتا.
لاہور:
آل پاکستان مسلم لیگ کی ترجمان و مرکزی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے دوسری مرتبہ عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں۔
پرویز مشرف اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کرپٹ سیاستدانوں کا مقابلہ کرنے کیلیے پاکستان آئے ہیں،سپریم کورٹ کی طرف سے پرویز مشرف کی گرفتاری کی درخواست خارج کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عدالت فیصلے سے قبل مخالفین کی طرف سے پرویز مشرف کی تضحیک کا نوٹس لے ۔
اپنے ایک بیان میں آسیہ اسحاق نے کہا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے کرپٹ سیاستدانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہے اور وہ پرویز مشرف کو اپنے لیے خطرہ سمجھ رہے ہیں وہ پروپیگنڈے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پر ویز مشرف کی شہرت کونقصان نہیں پہنچا سکتے۔
انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے وطن واپس آ کر ناقدین کے منہ بند کر دیے ہیں، انشا اللہ آنے والا وقت آل پاکستان مسلم لیگ کا ہے،انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے دوسری بار عدالت میں پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں،ہمیں عدالتوںسے انصاف کی توقع ہے اورعدالت کے ہر فیصلے کا احترام کرینگے،انھوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اور ملک سے کرپٹ نظام کا خاتمہ کر دیں گے۔