سونا 60 ہزار روپے تولہ سے نیچے آگیا

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51342 روپے ہوگئی۔


Business Reporter April 21, 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51342 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1342 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی۔

بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت6 ڈالر کی کمی سے 1342 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب350 روپے اور300 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 59900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 51342 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کے اضافے سے 800 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت8.57 روپے کے اضافے سے 685.71 روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |