جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں

کاروباردوست ماحول بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کرداراداکرتاہے،سفیرتاکاشی کورائی


Press Release April 21, 2018
پاک جاپان بزنس فورم کے اجلاس عام سے خطاب،امن،معاشی بحالی کے حکومتی اقدامات کوسراہا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا ہے کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں سیکیورٹی کی موجودہ بہتر صورتحال کے پیش نظر اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ پاکستان میں پہلے سے کاروبار کرنے والی بہت سی جاپانی کمپنیاں کاروباری فروغ کی غرض سے سرمایہ کاری کرنے کی خواہشمند ہیں۔

پاکستان جاپان بزنس فورم کے سالانہ اجلاس عام کے دوران اپنے خطاب میں انہوں نے حکومت کی معاشی گروتھ کے حوالے سے پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروبار دوست ماحول غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار کا حامل ہے۔

پاکستان جاپان بزنس فورم کے چیئرمین سہیل احمد نے اس موقع پر کاروباری فروغ کے لیے دو ممالک کی کاروباری شخصیات کے درمیان بندھن کے حوالے سے فورم کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بزنس فورم کو چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریمیں تبدیل کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں