فٹبال کوچ شائقین کے حملے میں زخمی
یہ واقعہ جمعرات کی شب فینربیہاس سے میچ کے دوران پیش آیا۔
ترک فٹبال کلب بیساکیٹس کے کوچ سینول گونیز شائقین کی جانب سے کوئی چیز پھینکے جانے پر زخمی ہوگئے۔
کوچ سینول گونیز کے سر پر شدید چوٹ لگنے پر انھیں اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا، یہ واقعہ جمعرات کی شب فینربیہاس سے میچ کے دوران پیش آیا، جس کے بعد ترک کپ سیمی فائنل سیکنڈ لیگ ٹائی کا یہ مقابلہ روک دیاگیا۔
مقامی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شائقین کی جانب سے کوئی چیز ان کے سر پر ماری گئی جس پر وہ درد سے کراہتے ہوئے زمین پر گر پڑے، دونوں کلبز میں فرسٹ لیگ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ 57 منٹ تک منعقدہ سیکنڈ لیگ میں میچ روکے جانے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ ترک فٹبال فیڈریشن میچ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ بھی کرسکتی ہے۔