کراچی میں بجلی کا بحران صنعتی پہیہ جام ہونے کا خدشہ

صنعتکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز، 4 صنعتی علاقوں کی نمائندہ انجمنوں کے ہنگامی اجلاس طلب


Business Reporter April 21, 2018
صنعتکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز، 4 صنعتی علاقوں کی نمائندہ انجمنوں کے ہنگامی اجلاس طلب۔ فوٹو؛ فائل

COLOGNE, GERMANY: کراچی میں بجلی کے بحران کی وجہ سے صنعتی پہیہ جام ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کراچی کے چھوٹے تاجر پہلے ہی سراپا احتجاج تھے اب صنعتکاروں نے بھی آستین چڑھالی ہیں، شہر کے 4 صنعتی علاقوں کی نمائندہ انجمنوں نے آج الگ الگ ہنگامی اجلاس طلب کرلیے ہیں جن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کی وجہ سے صنعتی نقصان پر غور کرتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس طلب کرنے والے صنعتی علاقوں میں سائٹ، لانڈھی، فیڈرل بی ایریا اور سائٹ سپر ہائی وے کی ایسوسی ایشنز شامل ہیں ، سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید بلوانی کے مطابق بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانی کا بحران بھی شدید ہوگیا ہے جس سے صنعتی علاقوں میں 50 فیصد تک پیداوار کم ہوگئی ہے اور ملکی معیشت کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

ادھر کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے تنازعہ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ بھی شامل ہوتا نظر آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں