ن لیگ اور ایم کیو ایم کا آئندہ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق

میئر کراچی کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ سے ملاقات، واپس جا کر اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔


افضال طالب April 21, 2018
میئر کراچی کی لاہور آمد پر وزیر اعلیٰ سے ملاقات، واپس جا کر اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کو سندھ اور کراچی میں مضبوط اورآئندہ جنرل الیکشن میں سیاسی اتحاد بنانے کیلیے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے میئر لاہور کو ٹاسک سونپا جب کہ میئر کراچی کی لاہورآمد بھی اسی امرکی کڑی ہے۔

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ن لیگ کے صدر بننے کے بعد دیگرصوبوں کی طرح سندھ اور کراچی میں بھی ن لیگ کو مضبوط اورسیاسی اتحاد بنانے کیلیے کوششیں شروع کر رکھی ہے، ان کا دورہ کراچی جانا اورشیرازی خاندان سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا، گو کہ الیکشن کافی نزدیک ہیں اگر مسلم لیگ ن کی قیادت اقتدار سمنبھالتے ہی کراچی اورسندھ میں مسلسل رابطے رکھتے تو شائد نتائج کچھ اور ہوتے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ ان حالات میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

ذرائع کہ مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف جب کراچی سے واپس آئے تو انہوں نے میئر لاہور کرنل رٹائرڈ مبشرجاوید کو یہ ٹاسک سونپا کہ وہ میئر کراچی وسیم اختر کو لاہور آنے کی دعوت دیں جس پر میئرلاہور کرنل رٹائرڈ مبشرجاوید نے میئر کراچی کودعوت دی اور وہ لاہورآگئے۔

میئر لاہور نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا، اوربھرپور پروٹوکول دیتے ہوئے انہیں مختلف جگہوں کے دورے کروائے اور بعد ازاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جس میں آئندہ جنرل الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا گیا، میئر کراچی واپس جاکر اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور پھر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔