بلیو وہیل سے مرنے والوں کو اسی گیم کے ذریعے عذاب دیا جائے گا مصری عالم

اس گیم میں انسانی عزت نفس اور اس کے جسم کو نشانہ بنایا گیا ہے، ڈاکٹر خالد عمران

اس گیم میں انسانی عزت نفس اور اس کے جسم کو نشانہ بنایا گیا ہے، ڈاکٹر خالد عمران ۔ فوٹو: فائل

مصری دارالافتا کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد عمران نے کہاہے کہ بلیو وہیل وڈیو گیم کے ذریعے خودکشی کاارتکاب کرنے والے افرادگناہ کے مرتکب ہوئے اور قیامت کے روز انھیں اسی گیم کے ذریعے عذاب دیا جائے گا۔


عرب ٹی وی سے انٹرویو میں ڈاکٹر خالد عمران نے باورکرایا کہ دارالافتا کے سامنے بلیو وہیل گیم سے متعلق اس وقت ایک بڑے خطرے کا انکشاف ہوا جب بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے شرعی حکم کا فتویٰ طلب کیا۔ ہمارے علم میں بعض نوجوانوں کی خودکشی کے واقعات آئے جس کے بعد ہم نے اس گیم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس گیم میں انسانی عزت نفس اور اس کے جسم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Load Next Story