الیکشن ٹریبونل106اپیلوں کی سماعت58منظور26مسترد ہو گئیں

اسپیکرفہمیدہ مرزا،شرمیلافاروقی، ایازلطیف پلیجو،سلمان عبداللہ،عرفان اللہ مروت اوردیگرکیخلاف اپیلیں مسترد،نامزدگی منظور.


Staff Reporter April 14, 2013
اسپیکرفہمیدہ مرزا،شرمیلافاروقی، ایازلطیف پلیجو،سلمان عبداللہ،عرفان اللہ مروت اوردیگرکیخلاف اپیلیں مسترد،نامزدگی منظور. فوٹو فائل

الیکشن ٹریبونل ون نے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ،پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی، مکیش چائولہ ، عوامی تحریک کے ایاز لطیف پلیجواورمسلم لیگ (ن)کے عرفان اللہ مروت سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں اور انتخابات کے لیے اہل قرار دینے سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلے برقرار رکھے۔

ٹریبونل نے خواجہ سرا بندیا راناکے کاغذات نامزدگی بحال کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے ہفتہ کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف ریکارڈ 106 اپیلوں کی سماعت کی ، جس میں 58 اپیلیں منظور اور 26مسترد کردیں جبکہ متعدد اپیلوں پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے اور بعض اپیلوں کی سماعت 15اپریل کیلیے ملتوی کردی۔

ٹریبونل نے این اے 225سے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزاکوانتخابات کیلیے نا اہل قراردینے کیلیے یاسمین شاہ کی درخواست مسترد کردی،اپیل میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بینک کی نادہندہ ہیں اور قوانین کے تحت وہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، ٹریبونل نے پی ایس114سے آزاد امیدوار عبد العزیز (بندیا رانا) کے کاغذات نامزدگی بحال کرتے ہوئے انھیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی، ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی عدم موجودگی کے باعث مسترد کردیے تھے۔

ٹریبونل نے تجویز اور تائید کنندہ کے پیش ہونے پر بندیا رانا کے کاغذات بحال کردیے، پی ایس 124سے پاک مسلم الائنس کے میاں حسین سعید ،این اے 254 سے پاکس مسلم الائنس کے سید محمد فاروق،این اے 251اور پی ایس 114سے ذالفقار علی قائم خانی،این اے253 سے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہد شاہ، پی ایس 28 سے آزاد امید وار دوست علی، پی ایس31 سے آزاد امیدوار محمد سلیمان بھالائی، پی ایس 52 سے امداد علی،آزاد امیدوار اعجاز علی،این اے 258 اور پی ایس130 کراچی سے پیپلز پارٹی کے سلمان عبداللہ، پی ایس105سے مسلم لیگ (ن) کے محمد یوسف،این اے 134سے مسلم لیگ(ق) کے حاجی محمد اسلام قریشی،



این اے258 کراچی سے پیپلز پارٹی (ش ب) کے محمد اسحاق، پی ایس 69 سے آزاد امیدوار پوپٹ کمار،پی ایس95 سے پیپلز پارٹی کے محمد جمیل ضیا، پی ایس93 سے تحریک انصاف کے غزن خان شامزئی، پی ایس125سے تحریک انصاف کے راجا اظہر خان،این اے241 سے لجپت رائے، پی ایس54 سے پیپلزپارٹی (ش ب) کے محمد رمضان لاشاری،پی ایس 114سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی قائم خانی،این اے237 سے پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن،پی ایس124سے عوامی مسلم لیگ کی سحرش انجم غوری،

این اے 254 سے مہاجر قومی موومنٹ کے وسیم احمد، این اے257 سے مہاجر قومی موومنٹ کے جمیل الرب،پی ایس 94 سے مہاجر قومی موومنٹ کے محمد عارف ،پی ایس 75سے آزاد امیدوار مولابخش لُنڈ،این اے 221 اور پی ایس50 سے آزاد امیدوار میر حیدر علی خان تالپور، پی ایس79سے مسلم لیگ (ف) کے حسن خان، پی ایس 101 سے آزاد امیدوار فیصل خان شیروانی،پی ایس 97 سے آزاد امیدوار محمد شاہد اوراین اے253 اور پی ایس93 سے عوامی مسلم لیگ کے سمیع الباری کے کاغذات نامزدگی بحال کردیے،

ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ کی مشیر شرمیلا فاروقی کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کے خلاف راجپوت اتحاد کے صدررائو عرفان کے اعتراضات مسترد کردیے۔ٹریبونل نے پی ایس114سے مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ مروت کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے مسعود محمود، پی ایس47 سے عوامی تحریک کے ایازلطیف پلیجوکے خلاف پیپلز پارٹی کے محبوب علی ابڑو،پی ایس 24 سے پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال اور طارق مسعود کے خلاف محمد انور علی کی اپیل مسترد کردی جبکہ پی ایس 72 دادو سے سابق صوبائی وزیر مراد علی شاہ کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ریٹرنگ افسر نے دہری شہریت کے الزام پر مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |