’’ذیابیطس‘‘ کے خاتمے کے لیے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ طے

مریضوں کوعالمی معیارکی طبی سہولتیں فراہم ہونگی، وزیراعظم پہلے اسپتال کاافتتاح پیر کو کریں گے۔


Zulfiqar Baig April 21, 2018
مریضوں کوعالمی معیارکی طبی سہولتیں فراہم ہونگی، وزیراعظم پہلے اسپتال کاافتتاح پیر کو کریں گے۔ فوٹو: فائل

ملک میں شوگر کے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ طے پاگیا۔

پاکستان میں شوگر کے مرض کے مکمل خاتمے کے لیے پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت یواے ای ریڈ کریسنٹ کی مالی معاونت اور75 کروڑ روپے کی لاگت سے مری ایکسپریس وے بہارہ کہوپر 14 کنال زمین پر ذیابیطس اسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ 50 کمروں پرمشتمل ملکی تاریخ کے پہلے شوگراسپتال کا باضابطہ افتتاح 23 اپریل کووزیراعظم کریں گے۔

ترجمان ڈی ڈایابٹیزاسپتال نے ایکسپریس سے گفتگومیں کہاکہ یواے ای کے ساتھ ہونے والے معاہدے کوشفاف بنایا گیااور زیرعلاج مریضوں کو ہر قسم کی طبی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں