نجی کمپنی کے فراڈ کا شکار افراد کا پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

نیشن والا انویسٹمنٹ کے مالکان کوگرفتار اور ڈوبی ہوئی رقم دلائی جائے، متاثرین.


Staff Reporter April 14, 2013
نارتھ ناظم آباد میں انویسٹمنٹ کمپنی کے فراڈ کا شکار افراد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

نارتھ ناظم آباد میں نیشن والا انویسٹمنٹ کمپنی کے ہاتھوں لوٹے جانے والے اور اربوں روپے کے فراڈ کا شکار ہونے والے متاثرین نے ہفتے کو پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے ملزمان کی گرفتاری اور ان کی ڈوبی ہوئی رقم دلوانے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک ایم بھایانی سینٹر میں قائم نیشن والا انویسٹمنٹ کمپنی کے ہاتھوں اربوں روپے لٹوانے والے متاثرین نے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں، متاثرین کا مطالبہ تھا کہ کمپنی کے مالکان کو فوری گرفتار کر کے ان کی ڈوبی ہوئی رقم دلائی جائے، ان کا کہنا تھا کہ رقم ڈوب جانے کی وجہ سے سینکڑوں افراد مالی و معاشی پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں جبکہ کئی افراد کی صدمے سے حالت انتہائی غیر ہوگئی ہے۔



جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں، وہ لوگ پریشان ہیں کہ علاج کے اخراجات کس طرح اور کہاں سے پورے کیے جائیں، متاثرین نے اعلیٰ شخصیات سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی طرح ملزمان کا سراغ لگا کر انھیں گرفتار کیا جائے اور ان کی ڈوبی ہوئی رقم دلائی جائے، احتجاج کے دوران کئی خواتین شدت غم سے آبدیدہ ہوگئیں جبکہ نڈھال خواتین کو ان کے ہمراہ آنے والی دیگر خواتین سہارا دیتے ہوئے دلاسہ دیتی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |