شاہد کپور اور میرا کے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد کی تیاریاں

شاہد کپور نے ایک بار پھر والد بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی

شاہد اور میرا 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ڈیڑھ سالہ بیٹی میشا ہے ؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر دوبارہ خوشیاں دستک دے رہی ہیں دونوں ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔

گزشتہ چند روز سے میڈیا میں اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دوبارہ والدین کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن شاہد اور میرا نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب شاہد کپور نے اپنے دوبارہ والد بننے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔


شاہد نےگزشتہ روز انسٹاگرام پر یہ خوشخبری ایک انوکھے انداز میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی انہوں نے اپنی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی جو فرش پر لیٹی ہوئی ہے اور فرش پر رنگ برنگے غباروں کی تصاویر بنی ہوئی ہے ان غباروں کے اوپر لکھا ہوا ہے''بڑی بہن'' جس کا مطلب ہے کہ میشا کا چھوٹا بھائی یا بہن بہت جلد اس دنیا میں آنے والا ہے جس کے بعد میشا اس کی بڑی بہن بن جائیں گی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BhzBaBjFqRo/"]

واضح رہے کہ شاہد اور میرا 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کی ڈیڑھ سالہ بیٹی میشا ہے۔
Load Next Story