بینظیر قتل کیس مشرف کی 23 اپریل کو طلبی

ملزم پرویز مشرف کے عدالت پیش ہونے پر تمام ملزمان میں فردجرم عائدکرنے کیلیے مقدمہ کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔


Numainda Express April 14, 2013
۔ ملزم پرویز مشرف کے عدالت پیش ہونے پر تمام ملزمان میں فردجرم عائدکرنے کیلیے مقدمہ کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔ فوٹو فائل

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے سینئرجج چوہدری حبیب الرحمان نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹوکے قتل کیس کی سماعت8ویں ملزم سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف کے عدالت پیش نہ ہونے پربغیرکسی کارروائی کے23اپریل تک ملتوی کردی اور آئندہ تاریخ پر ملزم پرویز مشرف کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ملزم پرویزمشرف کے عدالت پیش ہونے تک مقدمے کی تمام کارروائی بھی روک دی گئی ہے جبکہ دیگرملزمان سابق ڈی آئی جی سعود عزیز،سابق ایس پی خرم شہزادعدالت پیش ہوئے۔سرکاری پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔ ملزم پرویز مشرف کے عدالت پیش ہونے پر تمام ملزمان میں فردجرم عائدکرنے کیلیے مقدمہ کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔این این آئی کے مطابق اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقار علی نے بتایا کہ پرویزمشرف کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں