کوئی جو مرضی کہتا رہے سپریم کورٹ کی کسی بات پر تبصرہ نہیں کروں گا سعد رفیق

ڈینگیں مارنے والا سیاستدان نہیں آئندہ حکومت کس کی ہوگی یہ اللہ کو معلوم ہے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک April 21, 2018
رسہ کشی اور کھینچا تانی ختم نہ ہوئی تو ہم ایک دائرے میں ہی رہ جائیں گے، سعد رفیق فوٹو: فائل

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی جو مرضی کہتا رہے سپریم کورٹ کی کسی آبزرویشن پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر خیبرمیل کے نئے ریک کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بنیادی طور پر ریلوے میں 65 سال تک بہت کم سرمایہ کاری کی گئی اور جو کی گئی اس کی سمت بھی درست نہیں تھی، 65سال کی تباہی کو پانچ سال میں خوشحالی میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، ہمیں اسی رفتار سے مزید دس سال کام کرنے کی ضرورت ہے اورریلوے کے لیے بیرونی سرمایہ کاری بھی ناگزیر ہے کیونکہ پاکستان کے پاس اس قدر وسائل نہیں کہ وہ اتنا مالی بوجھ اٹھا سکے۔

وزیر ریلوے نے بتایاکہ ایک موبائل کمپنی نے ریلوے اسٹیشنز پر مسافروں کو موبائل فون چارج کرنے کی سروس بھی مہیا کردی ہے، ریلوے میں اچھا کام ہورہا ہے، آنے والے برسوں میں مزید بہتری کی جانی چاہیے۔ جب انہوں نے ذمہ داری سنبھالی تو ریلوے کی آمدنی 18 اور خسارہ ساڑھے 30 ارب تھا، آج آمدنی 50 ارب اور خسارہ 35 ارب ہے اس طرح آمدنی میں 32 ارب جبکہ خسارے میں ساڑھے تین ارب کا اضافہ ہوا ہے، ریلوے کے ایک لاکھ 18ہزار پنشنرز اور 73ہزار ملازمین ہیں، متعدد سیکشن محض لوگوں کی سہولت کے لیے نقصان میں چلائے جارہے ہیں کیونکہ ریلوے کمرشل ادارہ نہیں، ہمیں ریلوے کا کرایہ بھی نہیں بڑھانا، تنخواہوں پر بھی ہمارا کنٹرول نہیں، ریلوے کو خسارے سے مکمل نکالنے کے لیے آمدنی بڑھانا ہوگی۔

سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کسی آبزرویشن پر تبصرہ نہیں کروں گا، کوئی جو مرضی کہتا رہے، اللہ کو راضی کرنا ضروری ہوتا ہے، ہم نے صدقہ جاریہ سمجھ کر کام کیا ہے، سیاسی کارکنوں کو 70 سال سے اس طرح کے میڈل ملتے رہے ہیں، یہ رسہ کشی اور کھینچا تانی ختم نہ ہوئی تو ہم ایک دائرے میں ہی رہ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |