
ایکسپریس نیوز کے مطابق امرجیت سنگھ نامی نوجوان امرتسرکا رہائشی ہے جو 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ بیساکھی منانے پاکستان آیا تھا، نوجوان کے لاپتہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب آج بھارتی شہریوں کو واپس روانہ کیا گیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے مطابق امرجیت سنگھ کا پاسپورٹ بھی دیگرسکھ یاتریوں کی طرح ان کے پاس جمع تھامگر وہ پاسپورٹ واپس لینے نہیں پہنچا، بھارتی نوجوان کی گمشدگی کی فوری اطلاع اعلی حکام کوکردی گئی ہے اوراس کی تلاش بھی کی جارہی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی نوجوان ننکانہ صاحب سے لاہورپہنچنے پرغائب ہواہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔