بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والا بھارتی سکھ نوجوان لاپتہ ہوگیا

امرجیت سنگھ کے لاپتہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب اسے واپس بھارت روانہ ہونا تھا، ذرائع


آصف محمود April 21, 2018
امرجیت سنگھ نامی نوجوان امرتسرکا رہائشی ہے : فوٹو : ایکسپریس نیوز

بھارتی خاتون کے قبول اسلام اورپاکستانی نوجوان سے شادی کے واقعے کے بعد ایک اوربھارتی نوجوان لاہورمیں لاپتہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امرجیت سنگھ نامی نوجوان امرتسرکا رہائشی ہے جو 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ بیساکھی منانے پاکستان آیا تھا، نوجوان کے لاپتہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب آج بھارتی شہریوں کو واپس روانہ کیا گیا۔

 



متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے مطابق امرجیت سنگھ کا پاسپورٹ بھی دیگرسکھ یاتریوں کی طرح ان کے پاس جمع تھامگر وہ پاسپورٹ واپس لینے نہیں پہنچا، بھارتی نوجوان کی گمشدگی کی فوری اطلاع اعلی حکام کوکردی گئی ہے اوراس کی تلاش بھی کی جارہی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی نوجوان ننکانہ صاحب سے لاہورپہنچنے پرغائب ہواہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں