ڈیرہ بگٹی میں 10 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے

ہتھیار ڈالنے والوں کو احساس ہوگیا کہ حیربیار اور براہمدغ ملک سے باہر بیٹھے عیاشی کررہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان


ویب ڈیسک April 21, 2018
ہتھیار ڈالنے والوں کو احساس ہوگیا کہ حیربیار اور براہمدغ ملک سے باہر بیٹھے عیاشی کررہے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان (فوٹو: فائل)

THESSALONIKI, GREECE: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں 10 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ہتھیار ڈالنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 10 فراری جنگجو ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔ فراریوں نے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی اور ایف سی حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔

اپنے خطاب میں صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ریاست فراخ دلی کے ساتھ ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے، پرامن بلوچستان پالیسی کامیابی سے جاری ہے جلد مزید فراری بھی ہتھیار ڈالیں گے کیوں کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو احساس ہوگیا ہے کہ حیربیار اور براہمدغ باہر بیٹھے عیاشی کررہے ہیں۔

دسری جانب بمبور کے پہاڑی علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ سمیت میڈیا کو بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ آپریشن بمبور کو شرپسندوں نے نو گو ایریا بنا رکھا ہے جسے کلیئر کر رہے ہیں جب کہ آپریشن میں اب تک 5 شرپسند مارے جا چکے ہیں اور 10 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ آپریشن میں 2 ہزار اہل کار حصہ لے رہے ہیں جو 11ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں