چکن چائنیز پکوڑے

چکن چائنیزپکوڑے بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی پسند آئیں گے

چکن چائنیزپکوڑے جو بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی پسند آئیں گے فوٹو :فائل

ہم بتارہے ہیں آپ کو چکن چائنیزپکوڑے بنانے کی ترکیب جو بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی پسند آئیں گے۔

اجزا:

چکن ...آدھی پیالی ابال کر ریشے کرلیں

گائے کا قیمہ ابلا ہوا...آدھی پیالی

انڈا ...ایک عدد

چکن کی یخنی...آدھی پیالی

شملہ مرچ...ایک عدد

آلو چھوٹے سائز کا...ایک عدد

پیاز...ایک عدد


بیسن...آدھی پیالی

ہری مرچ...2عدد

لہسن ادرک کا پیسٹ...ایک کھانے کا چمچہ

نمک...حسب ذائقہ

چائنیز نمک...ایک کھانے کا چمچہ

پسی ہوئی کالی مرچ...آدھا چائے کا چمچہ

ہرا دھنیا...آدھا کپ

پسی لال مرچ...آدھا چائے کا چمچہ

ترکیب:

ایک باؤل میں شملہ مرچ، آلو، پیاز اور ہری مرچ کو لمبائی میں کاٹ کر ڈالیں، چکن کا ریشہ ابلا ہوا قیمہ،انڈا، بیسن، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، چائنیز نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا ،پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں، چکن کی یخنی ڈال کر مکس کریں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے فرائی کریں اور املی کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔
Load Next Story