عامر خان نے کینیڈین باکسر کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دیدی

باکسر عامر خان نے فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا


ویب ڈیسک April 22, 2018
باکسر عامر خان نے فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا (فوٹو: رائٹر)

PESHAWAR: سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کینیڈا کے باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لندن میں ہونے والی فائٹ میں عامر خان نے اپنے حریف پر ابتدا سے ہی تابڑ توڑ حملے شروع کردیے،جس پرابتدائی 30 سیکنڈ کے اندر ہی ان کے حریف لڑکھڑا گئے، عامر خان مقابلہ 40 سیکنڈز میں اپنے نام کرلیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی انھوں نے ایک اور برطانوی باکسر حریف کیل بروک سے مقابلہ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا۔



عامر نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں اور کیل بروک سے فائٹ کرکے انھیں شکست دینا چاہیں گے، بعد ازاں بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے میں مسلسل 2 سال سے سخت محنت کر رہا تھا اور اس دوران ایک دن کا بھی انتطار نہیں کیا۔



عامر خان نے مزیدکہاکہ میں گریشوکے خلاف پورے 12 راؤنڈز کی فائٹ کے لیے تیار تھاکیونکہ فل لو گریشو خطرناک حریف ہے، دورانِ میچ مجھے اپنی حکمت عملی میں بہت سی تبدیلیاں کرنا پڑتیں، عامر نے مزید کہا کہ میں فائٹ سے قبل بہت زیادہ کشمکش کا شکار تھا تاہم اب وہ بہت زوروشورکے ساتھ دنیائے باکسنگ میں واپس آگیا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |