آئی جی سندھ نے انسداد بھتہ سیل کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

آئی جی سندھ نےانسدادبھتہ سیل کےجملہ امورکومزیدٹھوس اورموثربنانےکیلیےممکنہ لاجسٹک سپورٹ اورآلات کی فراہمی پرزور دیا۔


Staff Reporter April 14, 2013
آئی جی سندھ نےانسدادبھتہ سیل کےجملہ امورکومزیدٹھوس اورموثربنانےکیلیےممکنہ لاجسٹک سپورٹ اورآلات کی فراہمی پرزور دیا۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ نے انسداد بھتہ سیل کے قیام سے اب تک کی کارکردگی پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ سے سینٹرل پولیس آفس میں آل پاکستان تاجر اتحاد کے6 رکنی وفد نے عتیق میر کی سر براہی میں ملاقات کی اور کاروباری سر گرمیوں و سیکیورٹی اقدامات پر مشتمل تفصیلات، صنعتی و تجارتی زون، مارکیٹوں کے لحاظ سے متعلقہ تھانوں کی سطح پر کی جانے والی ڈپلائمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ، آئی جی سندھ نے انسداد بھتہ سیل کے جملہ امور کو مزید ٹھوس اور موثر بنانے کیلیے ممکنہ لاجسٹک سپورٹ اور آلات وغیرہ کی فراہمی پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |