آصفہ کیس فارنسک رپورٹ سے گرفتار افراد کے ملوث ہونے کی تصدیق

مجرموں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی ان نمونوں سے میچ کر گئے ہیں، سینئر افسر لیبارٹری


خبر ایجنسی April 22, 2018
مجرموں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی ان نمونوں سے میچ کر گئے ہیں، سینئر افسر لیبارٹری۔ فوٹو:فائل

نئی دہلی کی فارنسک لیبارٹری نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں کم عمر بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل میں گرفتار افرادکے المناک واقعے میں ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹیسٹ کیلیے بھیجے گئے نمونے یکم سے 21مارچ تک نئی دہلی کی فارنسک لیبارٹری میں بھیجے گئے تھے۔ لیبارٹری کے سینئر افسر نے تمام نمونوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ مجرموں کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی ان نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں