سجاول میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیر کو پکڑ لیا

ماہی گیر 5 کشتیوں پر سوار سرکریک کے مقام پر سمندر میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔


Numainda Express April 22, 2018
ماہی گیر 5 کشتیوں پر سوار سرکریک کے مقام پر سمندر میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔ فوٹو : فائل

بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورسز نے پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کر لیا جب کہ 5 کشتیاں اور سامان بھی لے گئے۔

ساحلی پٹی کھارو چھان کے ماہی گیر 5 کشتیوں پر سوار سرکریک کے مقام پر سمندر میں مچھلی پکڑ رہے تھے کہ بھارتی فورسز نے دھاوا بول دیا، سکندر سولنگی، اصغر سنگھار، الطاف سولنگی، صدام سولنگی، واحد بخش ملاح و دیگر ماہی گیروں نے سمندر میں کود کر جان بچائی، تاہم خیر شاہ کے 17 سالہ ماہی گیر مجید سولنگی کو بھارتی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔