بھارت میں 48 ارکان اسمبلی کے زیادتی میں ملوث ہونے کا انکشاف

بھارت میں خواتین سے زیادتی پر آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر پھٹ پڑیں، سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ


خبر ایجنسی April 22, 2018
بھارت میں خواتین سے زیادتی پر آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر پھٹ پڑیں، سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین سے زیادتی، زبردستی شادی، لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث 48 ارکان پارلیمنٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں خواتین سے متعلق سنسنی خیز انکشافات ہوا کہ اڑتالیس ارکان اسمبلی خواتین سے زیادتی، زبردستی شادی، اور اسمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث نکلے۔ اور اس میں سب سے آگے ہندو انتہا پسند ہیں۔ 12ارکان کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے جبکہ 7 ارکان کا تعلق انتہا پسند شیو سینا سے ہے۔

ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز کی رپورٹ کے مطابق 48ارکان پارلیمنٹ کے نام خواتین کیخلاف خطرناک جرائم کے کیسز میں شامل ہیں، گزشتہ دنوں اتر پردیش سے بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ کو زیادتی کیس میں گرفتاربھی کیا گیا۔

دوسری جانب بھارت میں خواتین کے خلاف زیادتیوں پرعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کرسٹین لیگارڈ بھی پھٹ پڑیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں