ساؤتھ ایشین جوڈو میں پاکستان نے 2 گولڈ اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

پاکستان کے شاہ حسین شاہ اور قیصر خان آفریدی نے گولڈ جبکہ مریم اور حمیرا نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔


Sports Desk April 22, 2018
پاکستان کے شاہ حسین شاہ اور قیصر خان آفریدی نے گولڈ جبکہ مریم اور حمیرا نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے۔ فوٹو: فائل

ساؤتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے ابتدائی دن عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت لیے۔

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ اور قیصر خان آفریدی نے گولڈ جبکہ مریم اور حمیرا نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے، اولمپئن باکسر حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے 100 پلس مقابلے میں اعزاز کا دفاع کیا اور فائنل میں سری لنکن حریف کو زیر کیا، دوسرا گولڈ میڈل قیصر خان آفریدی نے 90 مائنس کیٹیگری میں نیپالی جوڈو کاز کو شکست دیکر حاصل کیا، یہ ان کا پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل شمار ہوا۔

خواتین کے ایونٹ میں پاکستان کی حمیرا عاشق اور مریم نے اپنی اپنی کیٹیگریز میں فائنل کے لیے کوالیفائی کیا لیکن دونوں کھلاڑی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو زیر نہ کر سکیں اور انھیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں