قومی ہاکی کیلیے 52 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

7 شہروں میں اسٹیڈیمز اور آسٹروٹرف کی تنصیب کا کام ہو سکے گا، ذرائع


Sports Reporter April 22, 2018
7 شہروں میں اسٹیڈیمز اور آسٹروٹرف کی تنصیب کا کام ہو سکے گا، ذرائع۔ فوٹو:فائل

TRIPOLI: وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے مالی سال کے بجٹ 2018-19 کیلیے 52 کروڑ31 لاکھ 63 ہزارروپے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ذیلی ادارے پاکستان اسپورٹس بورڈکی طرف سے 7 شہروں میں ہاکی کے اسٹیڈیمز اورآسٹرو ٹرف کی تنصیب کے لیے بجٹ مانگا تھا تاکہ ملک بھر میں قومی کھیل ہاکی کوگراس روٹ کی بنیاد پر فروغ دیا جاسکے۔ سوات، ایبٹ آباد، گلگت، پشاور، کوئٹہ، واہ کینٹ اور اسلام آباد کے منصوبے شامل ہیں۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ امورکے ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم پاکستان ہیں، ان کی ہدایات کی روشنی میں ہاکی کے بنیادی ڈھانچے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لیے بجٹ تجاویز پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کوجاری کی گئی تھیں تاکہ ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔

ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ منصوبوں کے لیے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے کراچی، لاہور، اسلام آباد ، واہ کینٹ اور پشاور میں موجود ہاکی اسٹیڈیمز میں صرف ٖٹرف تبدیل کی جائیں گی، جبکہ سوات، گلگت اورکوئٹہ میں نئے تعمیر ہونے والے ہاکی اسٹیڈیمز میں ٹرف کے ساتھ ساتھ شائقین ہاکی کے لیے نشستیں بھی نصب کی جائیں گی۔

وفاق کی طرف سے موصول ہونے والے بجٹ سے اسلام آباد، کراچی اورسوات کیلیے 10، 10 کروڑ، گلگت کے پروجیکٹ کے لیے 13کروڑ، واکینٹ، پشاور اورکراچی کے لیے9،9 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔