بگ بیش میں توسیع شین وارن نے آسٹریلوی بورڈ کو لالچی قراردے دیا

کرکٹ آسٹریلیا کو پلیئرز کے ساتھ برابری کی بنیاد پر شراکت قائم کرنا چاہیے تب ہی ہر کوئی ایک صفحہ پر ہوگا، وارن


Sports Desk April 22, 2018
کرکٹ آسٹریلیا کو پلیئرز کے ساتھ برابری کی بنیاد پر شراکت قائم کرنا چاہیے تب ہی ہر کوئی ایک صفحہ پر ہوگا، وارن۔ فوٹو : فائل

سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو لالچی قرار دے دیا۔

شین وارن نے کہا کہ بگ بیش ٹورنامنٹ میں توسیع کی واحد وجہ لالچ ہی ہے۔ حال ہی میں چینل سیون اور فاکس اسپورٹس نے مشترکہ طور پر اگلے 6 برس کیلیے آسٹریلوی کرکٹ کے حقوق 1.2 بلین ڈالرز میں حاصل کیے تھے۔

آئی پی ایل کے سلسلے میں بھارت میں موجود وارن نے ٹویٹ کیا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو پلیئرز کے ساتھ برابری کی بنیاد پر شراکت قائم کرنا چاہیے تب ہی ہر کوئی ایک صفحہ پر ہوگا، مجھے یقین ہے کہ آسٹریلوی بورڈ اس پر راضی نہیں، دونوں کے اشتراک سے ہی لالچ کو ختم کیا جا سکے گا جوکھیل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آئندہ موسم گرما میں شیڈول ایونٹ میں 35 کے بجائے 43 میچز کھیلے جائیں گے،لیگ فروری کے وسط میں ختم ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں