دنیا کی معمرترین خاتون نابی تاجیما انتقال کرگئیں

نابی تاجیما 4 اگست 1900 کو پیدا ہوئیں اور انہیں گزشتہ برس دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز ملا تھا


ویب ڈیسک April 22, 2018
زندگی کی 117 بہاریں دیکھنے والی تاجیما کی اسپتال میں طبعی موت ہوئی : فوٹو : سوشل میڈیا

چاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون نابی تاجیما 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون نابی تاجیما 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہیں گزشتہ برس ہی یہ اعزاز ملا تھا۔

جاپانی حکام نے نابی تاجیما کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاجیما رواں برس جنوری سے اپنے آبائی علاقے جزیرہ کیکائی جیما کے ایک اسپتال میں زیرِعلاج تھیں تاہم زندگی کی 117 بہاریں دیکھنے والی تاجیما کی اسپتال میں طبعی موت ہوگئی جس پر پورا ملک سوگوار ہے۔

نابی تاجیما 4 اگست 1900 کو پیدا ہوئیں اور ان کی اولاد اور پھر اُن کی اولاد کی کُل تعداد 160 سے زائد ہے۔ تاجیما کو گزشتہ برس ستمبر میں اس وقت دنیا کے معمر ترین فرد کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب اس سے قبل اس اعزاز کی حامل جمائیکا کی خاتون وائلٹ براؤن انتقال کر گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں