پاک فوج نے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
قومی اسمبلی کے لئے سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن
پاک فوج نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل کی نگرانی کے لئے پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں.
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت پاک فوج کے 100 جوانوں نے کراچی میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے جوان بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے عمل کی نگرانی کریں گے جبکہ کراچی کے علاقے ملیر میں واقع سیکیورٹی پرنٹنگ پریس میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بعض ڈویژنز کے لئے بیلٹ پیپرزچھاپے جائیں گے تاہم مجموعی طور پر 18 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپےجائیں گے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیلٹ پیپرز کے نمونے بھجوانے کے بعد چھپائی کا کام 19 یا 20 اپریل تک شروع ہونے کا امکان ہے جو 6 سے 7 دن میں مکمل ہوجائے گا، قومی اسمبلی کے لئے سبز اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔