خسرہ کی وبا لاہورکے بعد مظفرگڑھ میں آج 2 بہنیں دم توڑ گئیں

علی پور کے موضع فتح پورکی جنوبی بستی والوٹ میں اب تک 10 سے زائد بچوں میں خسرہ میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے.


ویب ڈیسک April 14, 2013
علی پور کے موضع فتح پورکی جنوبی بستی والوٹ میں اب تک 10 سے زائد بچوں میں خسرہ میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے. فوٹو: فائل

لاہور کے بعد خسرہ کی وبا نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کوبھی اپنی لپیٹ میں لےلیاہے جہاں اس وبا کے باعث 2 سگی بہنیں چل بسیں۔


علی پور کے موضع فتح پورکی جنوبی بستی والوٹ میں خسرہ کی بیماری کے باعث 3 سالہ فرزانہ بی بی اور اس کی بڑی بہن 6 سالہ شہانہ بی بی جاں بحق ہو گئی، بستی میں اب تک 10 سے زائد بچوں کی خسرہ میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ وبا کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔


فرزانہ بی بی کی ماں آمنہ بی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کی ناقص پالیسی اورغفلت کی وجہ سےاس کی ننھی منی بچیاں موت کی آغوش میں چلی گئی ہیں اور ہستا بستا گھر اجڑگیا ہے۔ حکومت سے اپیل ہے خسرہ سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کئےجائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں