نواز شریف اور مریم نواز لندن سے وطن واپس روانہ

نواز شریف غیرملکی ائیرلائن کی پرواز سے رات ایک بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچیں گے

وطن واپس پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے، مریم نواز فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز ہیتھرو ائیرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، نواز شریف غیرملکی ائیرلائن کی پرواز کیو آر 632 سے رات ایک بج کر پینتالیس منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچیں گے۔




سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جب کہ وطن پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیمار اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں

واضح رہے کہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے منگل کے روز مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور نواسی ماہ نور کے ہمراہ لندن گئے تھے، شریف خاندان کی جانب سے احتساب عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی تھی۔
Load Next Story