وی آئی پی شخصیات سے سیکیورٹی واپس لینے سے ایک ارب 38 کروڑ کی بچت

اگر یہی پیسہ صحت و تعلیم پر لگایا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی، چیف جسٹس


ویب ڈیسک April 22, 2018
اگر یہی پیسہ صحت و تعلیم پر لگایا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی، چیف جسٹس فوٹو:فائل

وی آئی پی شخصیات سے سیکیورٹی واپس لینے سے خزانے کو ایک ارب 38 کروڑ کی بچت ہوگی۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے وی آئی پی شخصیات کو اضافی سیکیورٹی دینے کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ججز سمیت 2 ہزار سے زائد شخصیات سے پولیس سیکیورٹی واپس

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب میں وی آئی پی شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات 4610 پولیس اہلکار واپس بلالیے گئے ہیں، ان اہلکاروں کا ماہانہ خرچہ 11 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار ہے، یہی رقم سالانہ ایک ارب 38 کروڑ بنتی ہے، ابھی اس میں گاڑیوں اور پٹرول کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اگر یہی پیسہ صحت و تعلیم پر لگایا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 1769 افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ملک بھر میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس نفری کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر پنجاب میں 2 ہزار سے زائد شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات 4 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو واپس بلایا گیا ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں 1769 افراد سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |