موقع ملا تو کراچی کو نیویارک بنادیں گے شہباز شریف
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی قصور وار کے الیکٹرک ہے، بلاول ہاؤس اور بنی گالہ ہم نوالہ و ہم پیالہ ہیں، صدر مسلم لیگ (ن)
وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موقع ملا تو کراچی کو نیویارک بنادیں گے جب کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موقع ملا تو کراچی کو نیویارک بنادیں گے جب کہ میں یہاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے نہیں آیا، بلاول ہاؤس اور بنی گالہ ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں، ان کے دھوکہ میں نہ آنا۔
شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز مرادن ہاؤس کا دورہ کیا اور اے این پی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد شہباز شریف ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد دفتر پہنچے اور کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ملاقات کی۔
مرادن ہاؤس میں شاہی سید کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کاچہرہ اس کی عظمت اور شان کو دو بارہ زندہ کرناہے، کراچی کی ترقی کیلئے بلا امتیاز کام کریں گے، کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کافی حد تک ختم ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے متعلق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے سوال کا جواب وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویزخٹک دیں۔
بعدازاں شہباز شریف ایم کیو ایم بہادرآباد کے مرکز گئے اور رہنماؤں سے ملے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں لگائے فنڈز اور اربوں روپے کہاں گئے، یہاں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں اور سڑکیں کھدی ہوئی ہیںِ، نہ جانے کراچی کو کس کی نظر لگ گئی، اس شہر اور کروڑوں کی آبادی کے ساتھ یہ بہت بڑا ظلم اور زیادتی ہے، لوڈ شیڈنگ میں زیادہ قصور وار کے الیکٹرک ہے، اس نے ڈھائی ڈھائی سو میگاواٹ کے پراجیکٹ نہیں چلائے اور واپڈا سے سستی بجلی لیتی رہی، کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی کا پابند بنانا ہوگا۔