سواتچارسدہ اے این پی کے قافلوں پر بم حملے ایک رہنما جاں بحق متعدد زخمی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


ویب ڈیسک April 14, 2013
دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، مکرم شاہ سوات میں امن کمیٹی کے ممبر بھی تھے. فوٹو: رائٹرز

انتخابی سرگرمیوں میں تیزی کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں پر دہشتگردوں کے حملوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں میں اے این پی سوات کے رہنما مکرم شاہ جاں بحق جبکہ چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار معصوم شاہ زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے اکیس سے اے این پی کے امیدوار سید معصوم شاہ باچا شبقدر سے انتخابی جلسے میں شرکت کے لئے سردار گڑھی جا رہے تھے کہ کتوزئی کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے قافلے پر حملہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں معصوم شاہ باچا سمیت تین افراد زخمی ہو ئے۔ معصوم شاہ کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس سے قبل سوات میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے86 میں امن کمیٹی کے سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء مکرم شاہ اپنی گاڑی میں منگلور سے بنجوٹ جا رہے تھے کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں مکرم شاہ جاں بحق ہو گئے، دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے انتخابی جلسوں اور جلوسوں پر حملوں کا اعلان کررکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |