جعلی ڈگری کیس الیکشن کمیشن نے مزید 11 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کردیا

ارکان کو تنخواہوں سمیت تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 14, 2013
ارکان کو تنخواہوں سمیت تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں 11 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے ان سے تنخواہوں سمیت تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں 11 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نو ٹیفائی کردیا، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جن ارکان کی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں سینٹ کے تین رکن اسرار اللہ زہری ،ریحانہ یحییٰ بلوچ اور محبت خان مری شامل ہیں ان تینوں سینٹروں کی 2006 سے رکنیت ختم کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے پانچ ارکان ثمینہ خارو حیات ،سمل کامران ، شمائلہ رانا ، شبینہ خان اور رانا اعجاز احمد نون کی 2008 سے رکنیت ختم کی گئی جبکہ سندھ اسمبلی کے نادر مگسی ، بشیر احمد خان کی یکم مارچ 2008 سے اور بلوچستان اسمبلی کے نوابزاد ہ طارق مگسی کی 30 جون 2008 سے رکنیت ختم کی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے ارکان کو تنخواہوں سمیت تمام مراعات واپس کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں