2012 میں اوباما نے 608611 ڈالر کمائے اور 141434 ڈالر ٹیکس دیا

امریکی صدر اور خاتون اول نے 33 مختلف فلاحی اداروں کو 38 ہزار 49 ڈالر کے عطیات بھی دیئے۔


ویب ڈیسک April 14, 2013
امریکی صدر براک اوباما کی سالانہ تنخواہ 4 لاکھ ڈالر ہے۔ فوٹو: فائل

2012 میں امریکی صدر براک حسین اوباما کی آمدنی 608611 ڈالر رہی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر 141434 ڈالر ٹیکس ادا دیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما کے 2012 میں جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں کے مطابق گزشتہ برس ان کی 2011 کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی اور انہوں نے 18.4 فیصد کے حساب سے ایک لاکھ 11 ہزار 984 ڈالر وفاقی جبکہ 29 ہزار 450 ڈالر ریاستی ٹیکس ادا کیا اس کے علاوہ امریکی صدر اور خاتون اول نے 33 مختلف فلاحی اداروں کو 38 ہزار 49 ڈالر کے عطیات بھی دیئے۔

واضح رہے کہ صدر اوباما کی سالانہ تنخواہ چار لاکھ ڈالر ہے جبکہ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ان کی کتابوں کی اشاعت سے ملنے والا معاوضہ ہے، اعداد و شمار کے مطابق صدر اوباما کی کتابوں کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی میں ہر سال کمی ہوتی جارہے ہے۔ 2009 میں انہوں نے اپنی کتابوں 'ڈریمز فرام مائی فادر'اور 'دی اوڈیسٹی آف ہوپ' کے ذریعے 55 لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ جو 2011 میں گھٹ کر 2 لاکھ ڈالر تک رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب نائب صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن کی گزشتہ سال آمدنی 385072 ڈالر تھی اور انہوں نے 87851 ڈالر وفاقی ٹیکس ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں