کراچیگلوکارعلی حیدر کے والد سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب پولیس لاعلم

علی حیدر کے گھروالوں سے ٹیلی فون پر بھتہ مانگا جاتا تو وہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دیتے، پولیس

علی حیدر کے والد کو بھتے نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
نامعلوم ملزمان کی جانب سے معروف پاپ گلوکار اور نعت خواں علی حیدر کے والد کو بھتے کی پرچی اور عدم ادائیگی پر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق علی حیدر کے والد سے ملزمان نے 10 لاکھ بھتے کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ ملزمان نے ٹیلی فون پر انہیں بھتے کی عدم ادائیگی پر انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے اس قسم کے کسی بھی واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ علی حیدر کے گھروالوں سے اگر ملزمان نے ٹیلی فون پر بھتہ مانگا ہے تو وہ پولیس کو واقعے کی اطلاع دیتے لیکن اس سلسلے میں اب تک ان کے کسی گھر والے یا عزیز نے رابطہ نہیں کیا۔
Load Next Story