موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے چوہدری شجاعت حسین

اگر انتخاب ہوئے تو نگران وزیر اعظم پنجاب سے نہیں سندھ سے ہوگا، چوہدری شجاعت حسین


ویب ڈیسک April 22, 2018
جو ماحول بن گیاہے ایسے میں انتخابات مشکل ہیں،چوہدری شجاعت حسین،فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت سیاستدانوں کی جانب سے گالم گلوچ کا ماحول بن گیا ہےاب جو ماحول ہے اس میں عام انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی اتحاد وقت پر دیکھیں گے ، چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصے میں الیکشن کے حوالے سے ماحول واضح ہوگا اگر انتخاب ہوئے تو نگران وزیر اعظم پنجاب سے نہیں ہوگا بلکہ انتخابات ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم سندھ سے آ ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں