شریف برادران کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کیلئے نیا ٹریبونل تشکیل

جسٹس ناصرسعید شیخ اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل ٹریبونل نوازشریف،شہبازشریف اورعمران خان کےخلاف اعتراضات کی سماعت کرےگا۔


ویب ڈیسک April 14, 2013
جسٹس خواجہ امتیازاحمد اور جسٹس خالد محمود خان پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے شریف برادران کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی تھی فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے شریف برادران کےکاغذات نامزدگیوں کی منظوری کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے لئے نیا ٹریبونل تشکیل دے دیاہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ناصر سعید شیخ اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل نیا ٹریبونل تشکیل دے دیا گیا ہے جو مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے کاغذات نامزدگیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت کرے گا۔


واضح رہے کہ جسٹس خواجہ امتیازاحمد اور جسٹس خالد محمود خان پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے شریف برادران کے خلاف اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان اعتراضات کی سماعت کے لئے نیا ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |