مسائل کے باوجود انتخابات کیلئے بھرپور تعاون ہماری ذمہ داری ہےرجسٹرار سپریم کورٹ

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کا ڈیٹا بروقت موصول نہیں ہوا،رجسٹرار سپریم کورٹ


ویب ڈیسک April 14, 2013
ملک کے لئے موجودہ انتخابات کی اہمیت حساس نوعیت کی ہے,رجسٹرار سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسروں کو درپیش مسائل کے باوجود الیکشن کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔

اپنے ایک بیان میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک کے لئے موجودہ انتخابات کی اہمیت حساس نوعیت کی ہے۔ ہم سب کو اس چیلنج کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کا فراہم کردہ ڈیٹا ریٹرننگ افسروں کو بروقت موصول نہیں ہوا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا کہ ریٹرننگ افسروں کو کاغذات نامزدگی کی وصولی اور ان کی جانچ پڑتال کے عمل میں کئی مشکلات کا سامنا رہا تاہم مسائل کے باوجود الیکشن کے انعقاد کے لئے بھرپور تعاون ہماری ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔