سی آئی ڈی پولیس نے دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے

دہشت گردوں نے نائن زیرو، عباسی شہید اسپتال، امریکن قونصلیٹ اورسی آئی ڈی آفس پر حملوں کا منصوبہ بنارکھاتھا۔


ویب ڈیسک April 14, 2013
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نائن زیرو، عباسی شہید اسپتال، امریکن قونصلیٹ اورسی آئی ڈی آفس پر حملوں کا منصوبہ بنارکھاتھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل

MELBOURNE:

سی آئی ڈی پولیس نےکراچی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر بارودی مواد اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے دہشت گردی کے بڑے منصوبے ناکام بنادیئے۔


سی آئی ڈی پولیس نے ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب گرفتار دہشت گرد گل اسلم کی نشاندہی پر سرجانی ٹاون میں اس کے ساتھیوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نےجوابی کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے گرفتار دہشت گرد گل اسلم اور 2 پولیس اہلکارخالد اور پانو خان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سی آئی ڈی نے بارودسےبھری گاڑی کوبھی قبضےمیں لےلیاجس میں 2 پریشر ککر بم اور بارود سے بھرے 2 کولر بھی رکھےتھے، کارروائی کےدوران دہشت گردفرارہوگئے۔


آپریشن کےبعدایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دہشت گردوں نے نائن زیرو، عباسی شہید اسپتال، امریکن قونصلیٹ اورسی آئی ڈی آفس پر حملوں کا منصوبہ بنارکھاتھا۔ آپریشن کے دوران 150 کلو گرام دھماکہ خیز مواد پکڑا گیا، 4 ٹی ٹی پستول، 2 کلاشنکوف، سیکڑوں گولیاں اور5 ڈیوائسزبھی ملی ہیں۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد بلوچستان کے علاقے حب سے بارودی مواد لاکر شہر کے مختلف علاقوں میں بم تیار کیا کرتے تھے۔ آپریشن کےدوران کئی مشتبہ افرادکوبھی حراست میں لےلیاگیا۔ گورنر سندھ نے کامیاب کارروائی پر سی آئی ڈی کی ٹیم کے لئے 20 لاکھہ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔