مجھے پرویز مشرف کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے یوسف رضا گیلانی

ملک میں جتنی ضرورت روٹی کپڑا اور مکان کی آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی، یوسف رضا گیلانی


ویب ڈیسک April 14, 2013
الیکشن کمیشن نے اگر ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کرنے دی تو انتخابات ناکام ہو جائیں گے، یوسف رضا گیلانی . فوٹو: فائل

KARACHI: سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ ان کے ایک عزیز پرویز مشرف کی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس سے انہیں لگتا ہے کہ سابق صدر کا ملکی سیاست میں مستقبل روشن ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ہر صورت عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، الیکشن ملتوی ہوئے تو بحران پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں۔ الیکشن کمیشن نے اگر ووٹرز کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم نہ کرنے دی تو انتخابات ناکام ہو جائیں گے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنی ضرورت روٹی کپڑا اور مکان کی آج ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی۔ ان کے وزارت عظمیٰ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اتنا زیادہ نہیں تھا وہ بھی فورس لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں