41 ہزار سے زائد غیرملکیوں کے نادرا شناختی کارڈ منسوخ
نادراکے700 افسران کیخلاف کاروائی، نادراکراچی کے100 سے زائد اہلکار برطرف کیے گئے
حکومت نے سابقہ 2ادوار(مشرف، پی پی حکومت) میں نادرا کی جانب سے امریکا، چین، بھارت، ایران اوربنگلادیش سمیت 13 ممالک کے شہریوں کوجاری 41 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈز منسوخ کردیے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2015 سے اب تک 3 سال میںوزارت داخلہ نے سخت ایکشن لے کربھرپوراقدامات کیے اورغیرملکیوں کوشناختی کارڈ جاری کرنیوالے نادراکے 700افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی، نادرا کراچی ریجنل دفترکے110 سے زائدملازمین کوبرطرف کیاگیا۔
ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کو جاری جعلی شناختی کارڈزمیںسے صرف افغانیوں کو40 ہزارشناختی کارڈجاری کیے گئے، دیگرممالک میں سے 33 چینی باشندوں،32 بھارتی شہریوں،2امریکی شہریوں ،120 بنگالی اوربرماکے شہریوں، ازبکستان کے 5شہریوں ، مالدیپ کے 6شہریوں،16 مصری باشندوں جبکہ 10 مراکشی اور 250ایرانی باشندوں کوپاکستان کے شناختی کارڈزجاری کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملوث نادراافسران واہلکاروں کا بھی پتہ چلانے کیلیے خصوصی سرویلینس کمیٹی قائم کی گئی جس نے ابتدا میں 700سے زائد ملازمین کی فہرست مرتب کی جس کا ازسرنوجائزہ لینے کے بعد باقاعدہ خفیہ تحقیقات کرائی گئی جس میں جعلی شناختی کارڈزجاری کرنے کا ذمے دار110 ملازمین کوٹھہرایا گیا جنھیں وزارت داخلہ کے حکم پرملازمتوں سے برطرف کیاگیا جبکہ باقی افسران وملازمین کے خلاف بھی محکمہ جاتی کارروائی کی گئی۔