نامعلوم افراد کی چیف الیکشن کمشنر کے دفترمیں توڑپھوڑلیپ ٹاپ بھی ساتھ لے گئے

لیپ ٹاپ میں الیکشن کمیشن سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی حساس معلومات موجود نہیں، ذرائع


ویب ڈیسک April 14, 2013
پولیس نے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور سامان کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں۔ فوٹو: فائل

نامعلوم افراد چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد ان کا ذاتی لیپ ٹاپ اور دیگر اہم سامان چوری کرکے لے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد آج کلفٹن میں واقع چیف الیکشن کمشنر کے نجی دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں توٓڑ پھوڑ کی، جاتے جاتے ان کے لیپ ٹاپ سمیت دیگر قیمتی سامان اور دستاویزات بھی ساتھ لے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے لیپ ٹاپ میں الیکشن کمیشن سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی حساس معلومات موجود نہیں۔

پولیس نے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور سامان کی چوری میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب نگراں ویزر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے چیف الیکشن کمشنر کے نجی دفتر میں ہونے والے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |