کل آخری دن عوام اپنے ووٹ کا اندراج یقینی بنائیں صوبائی الیکشن کمشنر

اپنا شناختی کارڈ نمبر موبائل فون سے 8300 پر ایس ایم ایس کر کے ووٹ کی معلومات حاصل کریں

ووٹ اندراج کا فارم اور ڈسپلے سینٹرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ فوٹو: فائل

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے عوام سے ایک بار پھر سے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج و درستی کے لیے صرف ایک روز باقی رہ گیاہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمد یوسف خان خٹک نے عوام سے ایک بار پھر سے کہا ہے کہ عام انتخابات2018 کی تیاریوں کے باعث انتخابی فہرستوں میں اندراج، اخراج و درستی کے لیے صرف ایک روز باقی رہ گیاہے لہٰذا ووٹ نہ ڈالنے کی مایوسی سے بچنے کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر یا ضلعی الیکشن کمشنر سے رجوع کر کے یقینی ووٹ کا اندراج کراکے ایک ذمے دار پاکستانی بنیں اور اپناشناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ کی معلومات حاصل کریں، ووٹ اندراج کے فارم اور قائم ڈسپلے سینٹرز کی تفصیلات ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر دستیاب ہیں، فارم جمع کراتے ہوئے اصل شناختی کارڈلازمی ہمراہ لائیں اور فارم کے ساتھ شناختی کارڈکی کاپی بھی منسلک کریں۔


صوبائی الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ عوام ووٹرلسٹوں میں ووٹ اندراج ضرور کرائیں تاکہ آپ کا ووٹ آپ کی آواز بن سکے۔

 
Load Next Story