کروٹ ہائیڈرو پروجیکٹ سے لاپتہ چینی کا سراغ لگانے کی ہدایت

کسی قسم کی رکاوٹ ڈالے بغیرجلداز جلد سراغ لگانے کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کیا ہے، منسڑی آف انرجی اینڈ انفراسڑکچر

کسی قسم کی رکاوٹ ڈالے بغیرجلداز جلد سراغ لگانے کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کیا ہے، منسڑی آف انرجی اینڈ انفراسڑکچر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چینی حکام کی جانب سے کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سے غائب چینی انجینئر کا سراغ لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چینی حکام کی جانب سے کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سے غائب چینی انجینئرسمیت میگامنصوبے پرکام کرنیوالی کمپنی کو سیکیورٹی کی وجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیے جانے کے بعدمحکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلیے موثر اقدامات کا ازسرنوجائزہ لے کر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے تحفظات کو دور کرنے اور غائب ہونیوالے چینی انجینئر کا سراغ لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

 


ذرائع کے مطابق راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں امن وامان کی صورتحال اور میگا منصبوں کیلیے سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں راولپنڈی میں چینی ماہرین کی نگرانی میں جاری کروٹ ہائیڈروپاور پروجیکٹ کے حوالے سے بتایاگیا۔

منسڑی آف انرجی اینڈ انفراسڑکچر بورڈ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کروٹ ہائیڈرو پاور کمپنی کو بتایا ہے کہ وزارت نے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے لاپتہ ہونے والے چائنیز انجینئر کا سراغ لگانے کیلیے منصوبے پرجاری کام میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالے بغیرجلداز جلد سراغ لگانے کیلیے وفاقی وزارت داخلہ سے رجوع کیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایاکہ چینی انجینئر جو منصوبے کی سر نگ میں کام کر رہا تھا کے اچانک غائب ہونے کے بعد تحقیقات کی خاطر منصوبے پرکام 21 دسمبر 2017 سے لے کر 5 جنوری 2018 تک عارضی طور پر روکا تاہم 5 جنوری سے پورے منصوبے پرکام شروع ہوگیا۔

 
Load Next Story