سعودی عرب میں بغیر اجازت ڈرونز کے استعمال پر پابندی

حکام نے تفریحی ڈرونزکے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط کی تیاری شروع کردی


خبر ایجنسی April 23, 2018
حکام نے تفریحی ڈرونزکے استعمال کے لیے قواعد و ضوابط کی تیاری شروع کردی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ISLAMABAD: سعودی حکام نے بغیراجازت ڈرونزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

سعودی شاہی محل کے قریب کھلونا ڈرون کی پرواز کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرسعودی حکام نے تفریحی ڈرونزکے استعمال کیلیے قواعد و ضوابط کی تیاری شروع کردی ہے اور گائیڈ لائنز کی تیاری تک بغیراجازت ڈرونزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ریموٹ کنٹرول ڈرونز کے استعمال سے متعلق ریگولیشن کی تیاری حتمی مراحل میں ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق جب تک نئی گائیڈلائنزمرتب نہیں ہوتیں ڈرونزٹیکنالوجی کے استعمال کیلیے پولیس کی اجازت لازمی ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں