بوم بوم آفریدی کی نواز شریف سے ملاقات مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تردید

نواز شریف نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اس لئے میں بھی ان کے بھائی کی تعزیت کے لئے گیا تھا، شاہد آفریدی


ویب ڈیسک April 14, 2013
سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، شاہد آفریدی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کے لئے سیاست میں آنا ضروری نہیں۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اور اپنی تمام تر توجہ کھیل پر دینا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، والد کی علالت کے دوران وہ اکثر انہیں فون کرتے تھے اور والد کی خیریت دریافت کرتے تھے۔ اس لئے لاہور میں میاں نواز شریف سے ملاقات کا مقصد بھی سیاسی نہیں بلکہ ان کے بھائی عباس شریف کے انتقال پر تعزیت تھا۔

دوسری جناب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہد آفریدی ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن) میں تھے ۔ اتوار کے روز انہوں نے باضابطہ طور پر نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں