محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے 15 جولائی کو متھالین سے مقابلہ کریں گے
میری ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلیے لاس ویگاس جاؤں گا، محمد وسیم
پاکستانی باکسر محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کیلیے 15جولائی کو ملائیشیا میں جنوبی افریقن باکسر موروئی متھالین کیخلاف فائٹ کریں گے۔
میڈیا سے بات چیت میں محمد وسیم کا کہنا ہے کہ میں نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل جیت رکھا ہے اور اس کا کامیاب دفاع بھی کیا لیکن بدقسمتی سے اسپانسر شپ مسائل کی وجہ سے میں اسے جاری نہ رکھ سکا لیکن اب مجھے انگلینڈ سے پروموٹر مل گیا ہے، تجربہ کار باکسر سے مقابلے کا سن کر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ میں فائٹ جیت کر واپس وطن لوٹوں گا۔
محمد وسیم نے کہا کہ میری ٹریننگ جاری ہے اور بہت جلد اپنے ٹرینر جیف مے ویدر کی نگرانی میں جدید تربیت کیلیے لاس ویگاس جاؤں گا۔ متھالین نے کل37 مقابلوں میں سے 35 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 2 مقابلوں میں انھیں ناکامی کا سامنا پڑا، دوسری جانب وسیم نے 8 مقابلوں میں سے تمام میں کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔