معروف فن کار انور مقصود نے متنازع ویڈیو پر معافی مانگ لی

معروف فن کار نے سوشل میڈیا پر ’ایک سندھی کے انٹرویو‘ کے نام سے مزاحیہ پروگرام کیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

میں بھی سندھی ہوں، ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، انور مقصود فوٹو:فائل

معروف فن کار انور مقصود نے ایک سندھی کے حوالے سے متنازع مزاحیہ ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی۔

انور مقصور سوشل میڈیا پر انوار نامہ کے نام سے سیریز پروگرام کرتے ہیں۔ معروف فن کار نے سیریز میں 'ایک سندھی کے انٹرویو' کے نام سے مزاحیہ پروگرام کیا۔ اس پروگرام پر سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا اور سندھی زبان بولنے والے افراد نے انور مقصود کی سخت مذمت کی۔



https://www.youtube.com/watch?v=78AjmA3i3Mk


انور مقصود نے اس پروگرام پر معافی مانگتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ہے تاہم مذکورہ ویڈیو دیگر سوشل میڈیا صارفین کے اکاؤنٹس پر موجود ہے۔ انور مقصود نے وضاحتی بیان پر مبنی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ کافی مضطرب اور پریشان نظر آئے۔

https://www.youtube.com/watch?v=UmvA3pOnN5M&t=188s

انور مقصود نے کہا کہ وہ خود کو سندھی سمجھتے ہیں اور ان کا ایم کیو ایم سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔ انور مقصود نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے بھی ان کی اچھی شناسائی رہی ہے، سندھی انٹرویو محض مذاق اور مزاح پر مبنی پروگرام تھا، تاہم اگر ان کے مذاق سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انور مقصود کی سوانح عمری''الجھن سلجھن'' مکمل

انور مقصود ملک کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو کئی دہائیوں سے شوبز کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔ انور مقصود اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لوز ٹاک ان کا مشہور زمانہ پروگرام تھا جو وہ معین اختر کے ساتھ کرتے تھے۔
Load Next Story